سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مبینہ ’’بھائی جی سسٹم‘‘ فعال، ریٹائرڈ افسران پر اثر و رسوخ کا الزام

کراچی  خصوصی نمائندہ : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA کے اندر مبینہ طور پر ایک نئے ’’بھائی جی سسٹم‘ کے قیام کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرآبادی سسٹم کے بعد اب نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے گروپ نے ادارے کے معاملات میں مداخلت شروع کر دی ہے۔

ریٹائرڈ افسران پر اثر و رسوخ کا الزام
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس مبینہ سسٹم کے پیچھے ریٹائرڈ افسر شاہد درانی اور ریٹائرڈ افسر ظہیر استاد سرگرم ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد درانی اور ظہیر استاد ریٹائرمنٹ کے باوجود SBCA کے اہم فیصلوں، نقشوں کی منظوری، فائلوں کی کلیئرنس اور افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی شاہد درانی اور ظہیر استاد پر نقشوں اور فائلوں سے متعلق بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آ چکے ہیں۔

اس حوالے سے معطل ڈائریکٹر اشفاق کھوکر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اشفاق کھوکر کو چیف سیکرٹری سندھ نے معطل کیا تھا۔ ان کے خلاف FIR درج ہے اور نیب کی جانب سے انکوائری بھی جاری ہے۔

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں اضافے کا خدشہ
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بلڈنگ کنٹرول کے معاملات میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی جا چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کے نتیجے میں کراچی میں ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں حال ہی میں بڑے پیمانے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کی گئی ہے اور اس کے لیے باقاعدہ سسٹم ترتیب دیا گیا ہے۔

DG SBCA اور وزیر بلدیات خاموش
اس سارے معاملے پر DG SBCA وسیم شمشید اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ SBCA کے اندر جاری مبینہ ’’بھائی جی سسٹم‘ کی غیر جانب دارانہ اور شفاف انکوائری کرائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ادارے کی ساکھ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ریکارڈ کو عوام کے سامنے لانا ضروری ہے۔

اہم سوالات
1. کیا SBCA کے اندر تمام فیصلے میرٹ اور قانون کے مطابق ہو رہے ہیں؟ سوال: DG SBCA وسیم شمشید
2. کیا ریٹائرڈ افسر شاہد درانی اور ریٹائرڈ افسر ظہیر استاد کے کردار کی تحقیقات کرائی جائیں گی؟
3. کیا معطل ڈائریکٹر اشفاق کھوکر کے خلاف زیر التوا کارروائی کے باوجود انہیں کسی بھی سطح پر اختیارات دیے جا رہے ہیں؟ سوال: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر SBCA میں کسی نئے گروپ کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات اور انتظامی معاملات چلائے جا رہے ہیں تو حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہیے تاکہ ادارے پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!