...

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ: ڈی جی آئی ایس پی آر کی 6,150 سے زائد طلبہ سے خصوصی نشست

اسلام آباد: آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے تحت پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز میں شریک 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں انہوں نے قومی سلامتی، دہشت گردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا سے متعلق چیلنجز پر گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ و طالبات کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔ انہوں نے قومی سلامتی سے متعلق امور، دہشت گردی کے چیلنجز، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات پر بھی جامع گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں ملک کے مختلف علاقوں سے 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ انٹرن شپ کے دوران طلبہ کو قومی سلامتی اور دیگر اہم امور سے آگاہی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

خصوصی نشست کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرن شپ کے شرکا سے ملاقات کی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات سے مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔

شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے آٹوگراف بھی لیے اور خصوصی ملاقات کو سراہا۔ طلبہ و طالبات نے سیشن کو قومی سلامتی اور موجودہ چیلنجز کو سمجھنے کے حوالے سے مفید قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.