آپریشن ردالفتنہ: بلوچستان میں کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جن میں 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے۔

ضلع سوراب میں سکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ فورسز نے حاجیکہ گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!