جوا سٹہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو مبینہ طور پر جوا سٹہ آپریٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوا سٹہ میں استعمال ہونے والی نقد رقم اور پرچیاں بھی برآمد کیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت جسیم ولد بشیر اور سلطان زیب ولد اورنگزیب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔