کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کا وقت تبدیل

کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کا وقت تبدیل کر کے اب دوپہر 2 بجے کر دیا گیا ہے۔

جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری خطاب کر یں گے۔

پی پی پی کے یوم تاسیس پر جلسہ ایوب اسٹیڈیم کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہو گا۔

واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ الیکٹ ایبلز کی مرضی ہے وہ کس جماعت کے ساتھ جائیں، ہمارے پاس خبریں ہیں کہ الیکٹ ایبلز کو پریشرائز کیا جا رہا ہے۔

 

 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہونے چاہئیں، لاڈلوں کی سلیکشن سے اس ملک کی تباہی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!