سونے کی قیمت فی تولہ 4 ہزار 200 روپے مہنگا، نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی

کراچی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر بڑھی۔ اضافے کے بعد عالمی قیمت 4 ہزار 415 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں سونے کی نئی قیمت

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی بازاروں پر بھی پڑے۔

صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 200 روپے بڑھی۔ اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 601 روپے مہنگا ہوا۔ نئی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے مقرر ہوئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

فی تولہ چاندی 146 روپے مہنگی ہوئی۔ نئی قیمت 7 ہزار 111 روپے ہوگئی۔

10 گرام چاندی کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 6 ہزار 96 روپے مقرر کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!