محسن نقوی ایرانی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچایا

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی صدر سے مختلف امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پیغام بھی ایرانی صدر تک پہنچایا۔

محسن نقوی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے گزشتہ روز تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات کی تھی۔

ایرانی صدر کا پاکستان سے تعاون بڑھانے پر زور

ملاقات کے بعد مسعود پزشکیان نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ملک مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط دوطرفہ تعلقات سے باہمی مفادات کو فروغ ملے گا۔

مسعود پزشکیان کے مطابق پاکستان سے بہتر تعلقات علاقائی سکیورٹی مضبوط کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات خطے میں استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!