تفتیشی حکام کے مطابق میر رضا کیس میں جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ میر رضا کے موبائل ڈیٹا ریکارڈ حاصل نہیں کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق میر رضا کی اسمارٹ واچ کا بھی فارنزک نہیں کرایا گیا تھا۔ نئی تفتیشی ٹیم نے اب ان معاملات پر کام شروع کردیا ہے۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ آج کرائی جائے گی۔ موبائل ڈیٹا ریکارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق مشکوک گیسٹ ہاؤس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ نئی تفتیشی ٹیم نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے بھی رابطہ کیا ہے۔
تفتیشی ٹیم این سی سی آئی اے میں میر رضا سے متعلق درخواست جمع کرائے گی۔ اس درخواست کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا میر رضا کو کسی قسم کی دھمکی کا سامنا تھا یا نہیں۔