اسکول اوقات سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے

اسکول اوقات سے متعلق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نیا سرکلر جاری کر دیا ہے۔ سرکلر کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 6 اگست 2026 سے فوری طور پر ہوگا۔ تمام سرکاری اسکولوں کو نئے شیڈول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سنگل اور ڈبل شفٹ کے اوقات

سرکلر کے مطابق صوبے بھر کے سنگل اور ڈبل شفٹ اسکولوں کے لیے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ شیڈول پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں پر لاگو ہوگا۔ نئے اوقات آئندہ احکامات تک نافذ رہیں گے۔

پرائمری اسکولوں کا شیڈول

محکمہ تعلیم کے مطابق 6 اگست سے 31 اکتوبر تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

یکم نومبر سے 31 مارچ تک یہی اسکول صبح 8:30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے۔

ڈبل شفٹ اسکولوں کے اوقات

سرکلر میں ڈبل شفٹ پرائمری اسکولوں کی پہلی اور دوسری شفٹ کے اوقات بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری ڈبل شفٹ اسکولوں کی پہلی شفٹ 6 اگست سے 31 اکتوبر تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی۔

یکم نومبر سے 31 مارچ تک پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 1:45 بجے تک جاری رہے گی۔

فوری عمل درآمد کی ہدایت

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سنگل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات نافذ کر دیے ہیں۔ تمام متعلقہ افسران اور اسکول سربراہان کو نئے شیڈول پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!