یومِ شہداء ڈی آئی جی ایسٹ زون آفس میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش

یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ڈی آئی جی ایسٹ زون آفس میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سندھ پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔ انہوں نے سلامی پیش کی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں مرکزی مسجد ڈی آئی جی ایسٹ زون آفس اور ہیڈکوارٹر ایسٹ سعودآباد کمپلیکس میں قرآن خوانی کی گئی۔ شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ یومِ شہداء ہمیں اپنے بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے ملک و قوم کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!