واٹر کارپوریشن: گھارو اولڈ پمپ ہاؤس کی اپ گریڈیشن 17 گھنٹے پہلے مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال

واٹر کارپوریشن نے گھارو اولڈ پمپ ہاؤس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مقررہ وقت سے 17 گھنٹے پہلے مکمل کر لیا ہے۔ منصوبہ مکمل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی بحال کر دی گئی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر انجینئرز اور تکنیکی عملے نے مسلسل کام کیا۔ ٹیم نے نئے موٹرز اور پمپس نصب کیے، جدید سوئچ گیئرز کو فعال بنایا، ایک ہزار کے وی اے ٹرانسفارمر منتقل کیا، کیبل بچھائی اور نیا سوئچنگ سسٹم مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا۔

ترجمان کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ابراہیم حیدری، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، پی اے ایف بیس اور کارساز کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

سی ای او احمد علی صدیقی نے منصوبہ قبل از وقت مکمل کرنے پر انجینئرز، افسران اور تکنیکی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے آبی نظام کو مزید مستحکم، مؤثر اور قابلِ اعتماد بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپ گریڈیشن سے گھارو پمپنگ اسٹیشن کی استعداد، کارکردگی اور نظام کی پائیداری بہتر ہوگی۔ اس کے نتیجے میں مستقبل میں شہریوں کو زیادہ مستحکم اور بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!