شہداء رن: کراچی میں یومِ شہداء پولیس پر 5 ہزار سے زائد شہریوں کی شرکت، آئی جی سندھ کا نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے پر زور

کراچی: شہداء رن کے موقع پر سندھ پولیس نے یومِ شہداء پولیس کی مناسبت سے کراچی میں "شہداء رن 2026” کا انعقاد کیا، جس میں 5 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔ سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور Born2Run کے اشتراک سے ہونے والی یہ ریس سی ویو سے عبدالستار ایدھی ایونیو تک منعقد ہوئی، جبکہ ملک کے 12 شہروں میں بھی بیک وقت اسی نوعیت کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، پولیس افسران، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد بھی ریس کا حصہ بنی۔

مردوں کی کیٹیگری میں سہیل عامر نے پہلی، شجر نے دوسری اور ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں ماریہ بی بی پہلی، نتاشہ دوسری اور ممتاز میمن تیسری رہیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مرد اور خاتون کھلاڑی کو ایک، ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن والوں کو 75 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ پولیس کے دو ہزار سے زائد شہداء نے صوبے کے امن کے لیے عظیم قربانیاں دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق شہداء رن کا انعقاد ان قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا عملی اظہار ہے، جبکہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت طرزِ زندگی کی طرف راغب کرنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نوجوانوں کو جرائم اور منشیات سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں کے فروغ سمیت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کو بھی منشیات کے خلاف مہم میں پولیس کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔ آئی جی سندھ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 750 سے زائد مقدمات درج کیے گئے، جبکہ تقریباً 850 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی سندھ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کراچی کو صاف، سرسبز اور ماحول دوست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، سندھ پولیس اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ پولیس فورس اپنے شہداء کے مشن کو جاری رکھے گی اور ان کی قربانیاں ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور شہداء رن اسی عزم کی علامت ہے۔

تقریب کے اختتام پر منتظمین، رضاکاروں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں انعامات اور اعزازی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

One thought on “شہداء رن: کراچی میں یومِ شہداء پولیس پر 5 ہزار سے زائد شہریوں کی شرکت، آئی جی سندھ کا نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے پر زور”

  1. Sex scandals of tamil actresesDo bisexual men existMale guys
    sex video pornsSymptoms of adult gluten allergyBbw big big movieTeens
    topless in showerPost naked photos of wife xnxx Latex doublespaceCum
    in spaceFacial age progression plastic surgeryXxx deep
    throat blow jobsReality pics of titsVagina sin relacionGay bath house st.
    Louis home https://new.xnxxtubexxx.cc/ Nude photos of russian scammersSingapore adult entertainmentCum viderint vindictamReal old couples fucking pornPurple colored pussyThe naked lady of ashland oreBikini wax
    mililaniAdult hottest star xnxx Girl got boobAmature busty bikkiniMasturbate in porn theater videoHorus virgin birtSexual morality audioW nakedPlasma breast
    feeding jaundiceLeann rimes in pantyhoseSlut girl teen blowjob
    facialBobby jack teen girls rugsWatch now big cock pornHot tranny pornEnglish crossed leg upskirtsGreat sexual
    positions picsDrug rehab for teens louisiana inpatientJoan o’brien nudeSuper hung sheboys xxxAngel fuck the misfitsErotica free grammaNude models glassesToons dc comcis
    xxx porno

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!