تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق درازندہ مورگا میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے کہ 5 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہواں پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کے 10جوان شہید ہوگئے تھے۔