شرجیل میمن نواز شریف کو سندھ اور کشمیر پر طنزیہ بیان پر تنقید کا سامنا

شرجیل میمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ، کشمیر یا کسی بھی علاقے کی تضحیک قابلِ قبول نہیں۔

کراچی میں جاری بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا، "نواز شریف صاحب! سیاست ہوتی رہے گی، لیکن سندھ اور کشمیر کی سرزمین کو طنز و مزاح کا موضوع نہ بنائیں۔”

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ اہم ہے۔ تاہم کسی بھی صوبے، شہر یا ضلع کا نام مذاق کے انداز میں لینا مناسب نہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا یہ طرزِ گفتگو غیر سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔ ان کے بقول ایسے بیانات سیاسی ماحول میں غیر ضروری تلخی پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں تلخی سے گریز کی بات کی۔ تاہم ان کے اپنے الفاظ اس مؤقف سے مطابقت نہیں رکھتے۔

یہ ردِعمل نواز شریف کے آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں کیے گئے خطاب کے بعد سامنے آیا۔

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "کشمیر کو کشمور نہ سمجھنا، یہ میرپور ہے، میرپور خاص نہیں۔”

اپنی تقریر میں نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان نوک جھونک جمہوری عمل کا حصہ ہے۔ تاہم اختلافات کو لڑائی جھگڑے میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!