مستونگ آپریشن: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک

مستونگ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن العزم کے تحت مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کارروائی کی گئی، جہاں فورسز نے مبینہ طور پر فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد دیگر مبینہ دہشت گرد زخمی ہوئے، جبکہ دہشت گردوں کی مبینہ سہولت کاری میں ملوث کئی مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ ان کے مطابق حالیہ دنوں میں کھڈ کوچہ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!