منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع سینٹرل کی سر سید پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اندرون روڈ محمد شاہ قبرستان، سیکٹر 9 نارتھ کراچی میں کارروائی کے دوران دانش علی ولد شبیر حسین کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 105 گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ 9(2)4 کے تحت مقدمہ نمبر 388/2026 درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام اس سے قبل بھی چوری اور ریلوے ایکٹ کے تحت درج متعدد مقدمات میں سامنے آ چکا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق وہ 2024 اور 2026 کے دوران مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ترجمان ضلع سینٹرل پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔