...

عام انتخابات کے انعقاد پر آرمی چیف سید عاصم منیر کی قوم کو مبارکباد

عام انتخابات کے انعقاد پر آرمی چیف سید عاصم منیر کی قوم کو مبارکباد

تشکُّر نیور

تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں،آئی ایس پی آر

عام انتخابات کے انعقاد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نگران حکومت،الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد۔

آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی عوام کاحق رائے دہی کیلئےآزادانہ شرکت، جمہوریت کیلئے انکے عزم کا ثبوت ہے،قانون نافذکرنیوالے اداروں کی قیادت،انتخابی عمل کیلئے محفوظ ماحول بنانے کیلئے سب سے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سےجاری بیان میں کہا “جیسا کہ پاکستان کے عوام نے آئین پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، اب تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں قومی میڈیا، سول سوسائٹی،عدلیہ کے ارکان کے تعمیری کردار نے سب سے بڑی انتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔

 

 

آرمی چیف نے خواہش کا اظہار کیا کہ یہ انتخابات سیاسی اورمعاشی استحکام لائیں اور ہمارے پیارے پاکستان کے لیے امن اور خوشحالی کا مرکز ثابت ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.