درخشاں پولیس نے کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے بدر کمرشل اور مسلم کمرشل علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی میں بدر کمرشل فیز V اور مسلم کمرشل فیز VI میں واقع مختلف فلیٹس پر چھاپے مارے گئے، جہاں 11 خواجہ سراؤں کو سندھ ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ 2015 (SITRA Act) کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 500/2026 اور 501/2026 سندھ ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ 2015 کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لی گئی ہیں۔
ایک دوسری کارروائی میں بدر کمرشل فیز V کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا، جہاں پولیس کے مطابق چھ مرد اور چار خواتین کو مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ان افراد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 502/2026 تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 294/34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
نوٹ: خبر میں شامل الزامات پولیس کے مؤقف پر مبنی ہیں۔ ان مقدمات میں عدالت کا حتمی فیصلہ آنا باقی ہے۔