مقدمہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف نعرے بازی کیس دوبارہ فعال، پانچ ملزمان کا ریمانڈ منظور

مقدمہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف حکومت اور ریاست مخالف نعرے بازی کیس دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار پانچ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت میں کیس کے ملزمان سید حمید پاشا، محمد تحسین، محمد عمر، مرزا وسیم اور آفاق عالم کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں 23 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت پریڈ کرانا مقصود ہے۔ پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں یکم اگست تک توسیع کی درخواست کی تھی۔

مقدمے میں بانی ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔ نامزد افراد میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، رؤف صدیقی، کنور نوید، وسیم اختر، قمر منصور اور محمود حسین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ایک ہزار سے بارہ سو نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق 12 مئی 2016 کو ملزمان نے مزار قائد کے قریب شاہراہ قائدین کو بند کیا اور حکومت و ریاست کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

One thought on “مقدمہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف نعرے بازی کیس دوبارہ فعال، پانچ ملزمان کا ریمانڈ منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!