کراچی سیکیورٹی ڈی آئی جی ایسٹ کا اجلاس، جرائم کے خاتمے اور سخت اقدامات کی ہدایت

کرائم اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون کی زیر صدارت ہفتہ وار کرائم اینڈ سیکیورٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضلعی اور انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز شریک ہوئے۔

ایس ایس پیز نے اپنے اضلاع میں جرائم کی صورتحال اور پولیس اقدامات پر رپورٹس پیش کیں۔

اجلاس میں گٹکا ماوا، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر فرخ علی نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، ہاؤس رابری، کار چوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

انہوں نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پولیس افسران کو جعلی یا منسوخ شدہ شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

کشمیر انتخابات کے حوالے سے بھی سیکیورٹی پلان پر بات چیت ہوئی۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے متعلقہ ایس ایس پیز کو پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!