پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی 53 نشستیں جیت لیں

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی 53 نشستیں جیت لیں۔

عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے53نشستیں جیت لی ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،قائم علی شاہ، شرجیل میمن، فریال تالپور ،جام خان شورو اور مخدوم فخرالزماں نے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔

پی ایس 4

حلقہ پی ایس 4 کشمور 1 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاجی عبدالرؤف کھوسو 58046 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار میر غالب حسین خان 25758 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 6

پی ایس 6 کشمور 3 میں تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق  پیپلز پارٹی کے محبوب علی خان بجارانی 86365 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 9945 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!