گٹکا ماوا: سر سید پولیس کی دو کارروائیاں، بدنام زمانہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

گٹکا ماوا کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ سر سید پولیس نے نارتھ کراچی میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ گٹکا ماوا فروش سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی مین سروس روڈ، سیکٹر 7-D/1 میں واقع رشید پان کیبن پر کی گئی، جہاں سے ملزم رشید احمد خان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 50 تیار شدہ پڑیاں گٹکا ماوا اور 500 روپے فروختگی کی رقم برآمد کر لی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 368/2026 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل بھی گٹکا ماوا فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

دوسری کارروائی بلال کالونی کچی آبادی، سیکٹر 7-A نارتھ کراچی میں چھوٹے قبرستان کے قریب کی گئی، جہاں پولیس نے شازل ولد شکیل احمد کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 25 پڑیاں گٹکا ماوا اور 150 روپے نقدی برآمد ہوئی۔ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 370/2026 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق دونوں ملزمان ماضی میں بھی گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں، جبکہ شہر میں ممنوعہ اشیا کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!