عام انتخابات 2024 کے دوران 1200 سے زائد ایس ایس یو کے کمانڈوز سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پریس ریلیز

07 فروری، ,2024عام انتخابات 2024 کے موقع پر کراچی کے تمام اضلاع میں انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 1200 سے زائد ایس ایس یو کمانڈوز سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ایس ایس یو کمانڈوز مختلف اضلاع اور ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر بھی الرٹ رہیں گے۔

مزید برآں ایس ایس یو کمانڈوز جو مختلف ٹریننگ سینٹرز میں تربیتی کورسز کے مراحل سے گزر رہے ہیں کو بھی عام انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ ایس ایس یو کمانڈوز اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں اور شرپسندوں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 

ترجمان
اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو )، سندھ پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!