گٹکا ماوا لانڈھی پولیس نے مبینہ فروخت کنندہ گرفتار کر لیا

گٹکا ماوا کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران لانڈھی پولیس نے ایک مبینہ فروخت کنندہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ضلع کورنگی پولیس کے ترجمان کے مطابق کارروائی مین روڈ، خواتین مرکز کے قریب لانڈھی نمبر ساڑھے پانچ میں کی گئی۔

پولیس نے ملزم عبداللہ ولد ناصر کو موقع سے گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 پڑیاں مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کی گئیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 362/2026 درج کر لیا ہے۔ مقدمہ گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعہ 8(1) کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی جانچا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!