...

کراچی پولیس: طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے PEBS ہسپتال سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی پولیس نے اپنے افسران، جوانوں، ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے PEBS ہسپتال کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد پولیس فورس کی صحت اور فلاح و بہبود کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور PEBS کے صدر قاضی ساجد علی نے شرکت کی۔ دونوں اداروں کے نمائندوں نے اس شراکت داری کو پولیس اہلکاروں کی صحت کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

معاہدے کے تحت کراچی پولیس کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو آنکھوں، دل، ذیابیطس، دانتوں، منہ کے کینسر، بریسٹ کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج، سرجری اور طبی سہولیات مفت یا رعایتی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ منہ کے کینسر اور تمباکو نوشی سے منسلک بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے اسکریننگ کیمپ اور آگاہی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ بیماریوں کی روک تھام اور عوامی شعور میں اضافہ کیا جا سکے۔

معاہدے کے تحت PEBS ہسپتال میں کراچی پولیس کے لیے ایک خصوصی سروس ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا، جہاں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولیات تک فوری اور منظم رسائی فراہم کی جائے گی۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ادارہ اپنے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتا ہے اور اسی مقصد کے تحت صحت سمیت دیگر شعبوں میں بھی عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.