ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی وصولی اور سماعت کا شیڈول جاری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

درخواستیں جمع کرانے کی ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرموجود ہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے عام انتخابات 2024 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی وصولی اور سماعت کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ 10 اور 11 فروری کو کھلا رہے گا، دوبارہ گنتی کی درخواستیں صبح ساڑھے 8 سے شام ساڑھے 4 تک وصول کی جائیں گی جبکہ درخواستوں پر سماعت 10 اور 11 فروری بروز ہفتہ اور اتوار کو بھی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اصل درخواست کے ساتھ 8 کاپیاں بھی مکمل تفصیل کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی، درخواست دہندہ سافٹ کاپی پی ڈی ایف فارمیٹ میں مہیا کرے گا جبکہ درخواست دہندگان تمام ثبوت بھی یو ایس بی میں دیں گے۔

ہر درخواست دہندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی بھی منسلک کرے گا، درخواست دہندہ اپنا پتہ ، رابطہ نمبر اور مدعاعلیہان کے کوائف بھی دے گا، وکیل  کے ذریعے درخواست دائر کرنے پر وکالت نامہ لف کرنا ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر موصول درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!