پشین میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکا، 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں دھماکے سے 7  افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا، دھماکے کے بعد علاقے میں کھڑی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس نے خانوزئی میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

نمائندہ جیونیوز کےمطابق دھماکا عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اور سابق وزیر اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا ہے تاہم وہ دفتر میں موجود نہیں تھے، دھما کے کے وقت علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر بھی اس علاقے میں موجود ہیں۔

سابق وزیر اسفند یار خٹک عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لے رہے ہیں۔

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!