انڈین گٹکا: سرسید پولیس کی کارروائی، 350 پیکٹ برآمد، سپلائر گرفتار

انڈین گٹکا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کراچی کے ضلع سینٹرل کی سرسید پولیس نے مبینہ طور پر مضرِ صحت گٹکا سپلائی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع سینٹرل کے مطابق کارروائی ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر کی گئی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نارتھ کراچی کے سیکٹر 7-B میں محمد شاہ قبرستان کے قریب چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم عارف ولد عبداللطیف کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر ہنڈائی ٹکسن گاڑی، رجسٹریشن نمبر BJ-3848 کے ذریعے مضرِ صحت انڈین گٹکا (صفینہ ماوا) سپلائی کر رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے 350 پیکٹ مضرِ صحت انڈین گٹکا برآمد ہوئے، جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سرسید میں مقدمہ نمبر 339/2026 گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعہ 4/8(1) کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!