آئی جی سندھ: جاوید عالم اوڈھو نے محرم سیکیورٹی پر سندھ پولیس کو شاباش دے دی

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام، یومِ عاشور اور جمعۃ المبارک کے دوران پولیس نے مؤثر سیکیورٹی، ٹریفک انتظامات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے محرم الحرام، بالخصوص یومِ عاشور، کے سیکیورٹی انتظامات پر سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاباش دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے محرم الحرام، یومِ عاشور اور جمعۃ المبارک کے دوران پوری مستعدی سے فرائض انجام دیے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حکومت سندھ اور پولیس کے تمام شعبوں نے اپنی ذمہ داریاں محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام اور عزاداروں کی محفوظ واپسی تک تمام پولیس اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہیں۔

آئی جی سندھ کے مطابق مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کلیئرنس اور ٹریفک انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش رہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان میں جدید ٹیکنالوجی، فضائی نگرانی اور مؤثر انٹیلی جنس شیئرنگ کو شامل کیا گیا۔

جاوید عالم اوڈھو نے تمام مکاتبِ فکر کے علماء، ذاکرین، مشائخ، اکابرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ٹریفک پولیس، ایس ایس یو، آر آر ایف، سی ٹی ڈی، سی آئی اے، اسپیشل برانچ، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی، ٹریننگ برانچ اور تمام ضلعی پولیس کی خدمات کو سراہا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات میں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

One thought on “آئی جی سندھ: جاوید عالم اوڈھو نے محرم سیکیورٹی پر سندھ پولیس کو شاباش دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!