...

کیماڑی پولیس: اتحاد ٹاؤن میں اسلحہ سمیت ملزم گرفتار، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد

کیماڑی پولیس نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی مفتی محمود چوک کے قریب کی گئی، جہاں ملزم لشکر ولد شہباز خان کو مشکوک سرگرمی پر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔

مزید تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے دو لیپ ٹاپ، ایک تھنک پیڈ بینک ڈیوائس اور پانچ موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور دیگر سامان کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس کے ممکنہ نیٹ ورک یا استعمال کے مقاصد کا تعین کیا جا سکے۔

ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 196/26 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کو تمام پہلوؤں سے دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.