حکومت نے پیٹرول قیمتیں کم کرتے ہوئے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول قیمتیں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی معاشی حالات میں بہتری کے باعث حکومت یہ ریلیف فوری طور پر عوام کو منتقل کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے جو وعدہ عوام سے کیا تھا اسے پورا کیا جا رہا ہے اور ریلیف کی پالیسی کے تحت قیمتوں میں کمی نافذ کی جا رہی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 373 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 299 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 378 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 311 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

اس کمی کا باضابطہ اطلاق آئندہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی تیل مارکیٹ میں بہتری اور حکومتی کفایت شعاری کے باعث یہ ریلیف ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مالی دباؤ کے باوجود 129 ارب روپے کے وسائل عوامی ریلیف پر استعمال کیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں عوام کے صبر اور تعاون پر حکومت ان کی شکر گزار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!