کراچی میں آجک سید جماعت کے زیر اہتمام 9 روزہ مجالسِ محرم الحرام کا آغاز، علما و ذاکرین کی شرکت

کراچی: آجک سید جماعت کے زیر اہتمام کاغذی بازار، پھول چوک، میٹھادر کراچی میں 9 روزہ مجالسِ محرم الحرام و ذکرِ شہدائے کربلا کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

یہ مجالس یکم محرم الحرام سے شبِ عاشور تک جاری رہیں گی، جن کا انعقاد روزانہ بعد نمازِ عشاء رات 10 بجے کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ان مجالس کا مقصد واقعہ کربلا کی تعلیمات، اہلِ بیتِ اطہارؓ کی قربانیوں اور اسلامی فکری و روحانی پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

مجالس سے عالمی شہرت یافتہ خطیبِ اسلام حضرت علامہ ڈاکٹر محمد کوکب نورانی اوکاڑوی روزانہ خصوصی خطاب کر رہے ہیں۔ اپنے خطابات میں وہ فلسفۂ شہادتِ کربلا، اسوۂ امام حسینؓ اور اہلِ بیتؓ کے فضائل پر تفصیلی روشنی ڈال رہے ہیں۔

اس موقع پر معروف ثناء خوان الحاج سید فرقان قادری نعت و منقبت پیش کر رہے ہیں، جن میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ اور شہدائے کربلا سے عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آجک سید جماعت کے ترجمان کے مطابق مجالس کے اختتام پر شرکاء کے لیے لنگرِ حسینی کا وسیع اہتمام بھی کیا گیا ہے، جبکہ زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!