ترازو اور پتنگ والے ٹکے کا کام نہیں کرتے: بلاول بھٹو

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی الیکشن مہم میں کہا ہےکہ ترازو اور پتنگ والے ٹکے کا کام نہیں کرتے۔

کراچی میں بلاول بھٹو کی طویل ریلی کا رات تقریباً ڈھائی بجے داؤد چورنگی لانڈھی میں اختتام ہوا، ریلی میں بلاول  نے شہر کے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے اپنے مخالفین پر تیر برسائے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست سیاسی انتقام میں بدل چکی جب کہ ترازو اور پتنگ والے ٹکے کا کام نہیں کرتے، ہم 8 فروری کو نفرت کی سیاست کو دفن کردیں گے۔

 

 

بلاول بھٹو نے پہلی بار بلدیاتی، صوبائی اور وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بننے کی امید ظاہر کی اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ ایک سیٹ کم کرنے کی کوشش بھی برداشت نہیں کریں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!