دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کے بارے میں جانتے ہیں؟

ایک تصویر ایسی ہے جس کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے کا اعزاز موجود ہے۔

جی ہاں، یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ اعزاز مائیکرو سافٹ کے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی کے ڈیفالٹ وال پیپر bliss کے پاس ہے۔

اکتوبر 2021 میں مائیکرو سافٹ نے ونڈوز ایکس پی کو ریٹائر کر دیا تھا مگر اس تصویر کا ریکارڈ اب بھی برقرار ہے۔

اس تصویر کو چارلس او رئیر نامی فوٹوگرافر نے 1998 میں اس وقت کھینچا جب وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے Sonoma سے Marin جانے کے لیے گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

وہ وہاں ایک خاتون ڈیفنی سے ملنے جا رہے تھے جو بعد میں ان کی بیوی بن گئی تھیں۔

یہ جنوری کا مہینہ تھا اور کئی دنوں سے بارش ہو رہی تھی جس کے باعث Napa کا علاقہ بہت زیادہ سرسبز ہوگیا تھا۔

سفر کے دوران فوٹوگرافر نے اچانک گاڑی روکی کیونکہ سامنے سڑک تنگ تھی اور ہوا تیز چل رہی تھی۔

انہوں نے اردگرد دیکھا تو ایک باڑ نظر آئی جس کے پیچھے سر سبز پہاڑی موجود تھی اور اس موقع پر انہوں نے اپنی مشہور زمانہ bliss تصویر کھینچی۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں گاڑی سے باہر نکلا اور کچھ تصاویر کھینچ لیں اور پھر سفر شروع کردیا، اب وہ سفر تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

2000 میں مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے ونڈوز ایکس پی کو متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی تھی جس میں ماضی کے آپریٹنگ سسٹمز کے اہم فیچرز کو یکجا کر دیا گیا تھا۔

چارلس او رئیر ایک اسٹاک فوٹو سروس کو استعمال کرکے اپنی تصاویر کا لائسنس فروخت کرتے تھے۔

اس اسٹاک فوٹو سروس کے مالک اس وقت کے مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس تھے۔

فوٹوگرافر کے مطابق مجھے نہیں معلوم کہ آپریٹنگ سسٹم کے ڈیفالٹ وال پیپر کے لیے انہوں نے کتنی تصاویر کو دیکھا۔

مگر مائیکرو سافٹ نے bliss کو منتخب کیا اور چارلس او رئیر کو معاوضہ بھی دیا گیا، تاہم انہوں نے کبھی نہیں بتایا کہ وہ کتنی رقم تھی۔

ان کا دعویٰ ہے کہ وہ مقام بالکل ویسا ہی نظر آتا تھا جیسا آپ تصویر میں دیکھتے ہیں، اس میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا گیا۔

ان کے مطابق مجھے کمپنی کی جانب سے کسی نے ای میل کی تھی کہ ہمارے اندر یہ بحث چل رہی ہے کہ یہ تصویر فوٹو شاپ سے تبدیل کی گئی ہے، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ مشرقی واشنگٹن میں کھینچی گئی، میں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقی تصویر ہے میں نے اس میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا۔

اس ای میل کے ایک ہفتے بعد انہیں کمپنی کی جانب سے اس تصویر کا ایک پرنٹ بھیج کر کہا گیا کہ اس پر دستخط کرکے واپس بھیج دیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!