...

رواں سال کا آخری چاند گرہن کب ہوگا؟

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر کو ہونے والے دوسرے اور آخری چاند گرہن کو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 01 بجکر 15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔

چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی قسم کی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 مئی کو ہوا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.