تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اہل ہو کر لودھراں کی خدمت کرنے کیلئے واپس آگیا ہوں، انشاء اللہ شبانہ روز محنت کرکے معاشی چیلنجزپر قابو پائیں گے، آگے بڑھنےکا تہیہ کرلیا ہے، انشاء اللہ ملک ترقی کریگا۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو سب گھروں سے نکل کر عقاب کو ووٹ ڈالیں، اللہ نے مجھے بہت دیا ہے، عوام کی خدمت کیلئے اسمبلی میں جاتا ہوں، کامیاب ہو کر ترقی یافتہ لودھراں بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عوام میری طاقت ہیں، آپ کیلئے ایسے لڑوں گا کہ آپ یاد رکھو گے، ملتان سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں مگر لودھراں کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔