تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی گذشتہ روز ہونے والے میٹنگ میں دیے جانے والی ہدایات کی تعمیل میں لیاقت آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروش ملزمان سمیت غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع لیاقت آباد پولیس نے 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا جنکے قبضے سے اسلحہ سمیت بھاری مقدار میں گٹکاماوا برآمد کر لیا گیا
پہلی کاروائی
لیاقت آباد پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 1 ملزم محمد اکبر ولد محمد اشرف کو گرفتار کیا جسکے قبضے سے 68 پیکٹ سدابہار گٹکا، 3 پیکٹ Z21 گٹکا، 1 پیکٹ سفینہ گٹکا اور 12 پڑیاں تیار گٹکاماوا برآمد کیا گیا گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے
- Fir No. 182/2020 u/s 4/5/8(i) Gutka Mawa Act PS Liaquatabad
- Fir No. 683/2021 u/s 269/270/337-J PPC PS Liaquatabad
- Fir No. 683/2021 u/s 269/270/337-J PPC PS Liaquatabad
- Fir No. 1002/2021 u/s 4/8 Gutka Mawa Act PS Peerabad
- Fir No. 767/2022 u/s 489-F PPC PS Defense
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 85/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا دوسری کاروائی لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان نعیم الدین ولد نور الدین اور کامران ولد عبدالمجید کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین سمیت 80 گرام چرس بھی برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 86/2024 سندھ آرمز ایکٹ اور 87/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس کے تحت درج کر کے ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
تیسری کاروائی
لیاقت آباد پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 1 ملزم زاہد حسین ولد نذیر حسین کو گرفتار کیا جسکے قبضے سے 30 پڑیاں تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد کی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 89/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا چوتھی کاروائی لیاقت آباد پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات میں ملوث ملزمان حنان قریشی ولد شمشیر قریشی، آصف خان ولد محمد صدیق اور منظور احمد ولد محمد نواز کے کو گرفتار کر لیا
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 88/2024 بجرم دفعہ 341/34 ت پ درج کر کے ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP