کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ہم بلوچستان اور وفاق میں حکومتیں بنائیں،بلاول بھٹو

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہم تمام سیاسی جماعتوں کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جانتاہوں کچھ قوتیں پی پی کونشانہ بنائے ہوئے ہے وہ قوتیں نہیں چاہتیں ہم بلوچستان اور وفاق میں حکومتیں بنائیں۔

خضدار میں عوامی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ وہ قوتیں جانتی ہے کہ مجھ میں بلوچستان کا خون ہے، انہیں پتہ ہے میں وزیراعظم بناتو ان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ یں دہشتگردوں کا مقابلہ اور لاپتہ افراد کا مسئلہ میں حل کرسکتاہوں، ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے، ہم تمام جماعتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، پیپلزپارٹی نہ جھکتی ہے نہ گھبراتی ہے، پیپلزپارٹی شہیدوں اور بہادروں کی جماعت ہے۔

          انہوں نے مزید کہا کہ پوری طرح 18ویں ترمیم پر عمل ہوتا تو بلوچستان کیخلاف سازشیں ختم ہوجاتیں، پی پی بلوچستان کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے، میں پیچھےہٹ جاؤں یہ ان کی بھول ہے۔ ہمارا سرکٹ سکتا ہے مگرکسی دہشتگرد کے سامنے جھک نہیں سکتا۔

 

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ، دہشتگردی اور سماجی بحران ہے، لاہور کے سیاستدانوں کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے بحران ہے، تخت لاہور کی سیاست کی وجہ سے عوام کو بوجھ اٹھانا پڑ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!