گوادر کی مقامی مارکیٹ میں ڈیزل کے گودام میں آتشزدگی، پاک بحریہ کی جانب سے بھرپور معاونت

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

گوادر کی مقامی مارکیٹ میں ڈیزل کے گودام میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے پاک بحریہ کی جانب سے بھرپور معاونت کی گئی۔

 

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آگ بجھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کی جانب سے بھرپور معاونت کی گئی۔ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر بروقت قابو پانے میں اہم کرادر ادا کیا، بروقت کارروائی کی بدولت مارکیٹ میں آگ کے پھیلاؤ پر قابو اور جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ اہل علاقہ اور مقامی افراد نے نیول فائر ٹینڈر کی بروقت مدد پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!