تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 20 جنوری 2024
سینٹرل لیاقت آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی رہائشی مکان میں قائم خفیہ طور پر چلنے والے گٹکاماوا کارخانے پر چھاپہ
کارروائی خفیہ اطلاع پر کچی آبادی انگارا گوٹھ حدود تھانہ لیاقت آباد میں کی گئی جہاں ایک رہائشی مکان میں گٹکاماوا کارخانے چلایا جارہا تھا
پولیس نے دورانِ کاروائی 2 ملزمان کو حراست میں لیا جنکی شناخت محمد عمر ولد محمد حنیف اور عبدالغفور ولد محمد موسیٰ کے ناموں سے ہوئی
لیاقت آباد پولیس نے دورانِ کاروائی 21 بورے چھال وزنی 252 کلو، 200 پیکٹ تیار گٹکاماوا، 39 پیکٹ تمباکو، 10 بالٹی گیلی چھالیہ، موٹر سائیکل اور نقد زرفروخدگی برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 64/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس