فیصل قریشی کی 8 فروری کوخواتین سےگھر پربریانی بنانے کی فرمائش

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستانی شوبز انڈسٹری کےمعروف اداکار،پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن میزبان فیصل قریشی نے پاکستانی خواتین سے انتخابات کے دن یعنی 8 فروری کو گھر پر بریانی بنانے کی فرمائش کی ہے۔

 اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام پرسٹوری شیئرکرتے ہوئےلکھا کہ ’میری پاکستانی ماؤں اور بہنوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 8 فروری کو گھر میں ضرور بریانی پکائیں تاکہ آپ کے خاوند، بھائی اور بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں‘،اس کے ساتھ ہی اداکار نے دونوں ہاتھ جوڑنےوالے ایموجی کا اضافہ کرتے ہوئے’خاموش پیغام‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اداکارکی جانب سےانسٹاگرام سٹوری شیئرکرنے کےبعدصارفین اس پرملے جلے تاثرات کا اظہارکررہے ہیں،کچھ صارفین نےکہا کہ اداکار نےبہت عمدہ بات کی ہے،جبکہ بعض صارفین نےکہا کہ جو لوگ بریانی کی ایک پلیٹ کے بدلے ووٹ دیتے ہیں جو غربت تلے اس قدر دب چکے ہوتے ہیں کہ انہیں روزمرہ زندگی میں ایک پلیٹ بریانی تک نصیب نہیں ہوتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!