جس کے ساتھ کھڑا ہو جاوں تو پھر ساتھ نہیں چھوڑتا: جہانگیر ترین

جس کے ساتھ کھڑا ہو جاوں تو پھر ساتھ نہیں چھوڑتا: جہانگیر ترین

تشکُّر نیور

جہانگیر ترین نے پی پی 216 میں لیگی امیدوار سید بابر شاہ کی رہاشگاہ پر کنونشن سے خطاب کیا اور کارکنوں کے جذبے کو بڑھایا
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہاہے کہ تحریک انصاف کیلئے بہت کام کیا لیکن پھر جدا ہوئے ، میرے اندر آج بھی وہی جذبہ ہے ، ملکی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے لیگی امیدوار پی پی 216 سید بابر شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اجتماعی بھلائی کا سوچیں گےتواللہ بھی خوش ہو گا،جس کے ساتھ ایک بارکھڑا ہوجاؤں پھرساتھ نہیں چھوڑتا،خوشی ہےمیں ملتان اپنے گھر آیا ہوں اورالیکشن لڑرہا ہوں،اس حلقے اور شہر کو پاکستان کا بہترین حلقہ اور شہر بنائیں گے، یہاں سے نکل کر صوبے اور پھر پاکستان کے لیے کام کریں گے، پی ٹی آئی کے لیے بہت کام کیا،لیکن پھر جدا ہوئے، میرے اندر آج بھی وہی جذبہ ہے،ملکی معیشت کو بہتر کریں گے،مہنگائی کو کنٹرول کریں گے ،مہنگائی معاشرے کو خراب کررہی ہے ،معیشت کو طاقتورکرناہماری اولین ترجیح ہے، معیشت کوبہترکریں گےتوعوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!