نواز شریف اور عمران خان جس کو کہیں گے، لوگ اسے ووٹ دیں گے: مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان جس کو کہیں گے لوگ اسے ووٹ دیں گے۔
لاہور کے الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف سے بلا چھیننا نامناسب ہے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی جس کو کہیں گے، لوگ اسے ووٹ دیں گے، 2018 میں بانی پی ٹی آئی پر اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے کی نجکاری کردیں ٹکٹ سستا ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلےکے انتخابی نشان کےکیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا اور پی ٹی آئی سے ’بلے‘ کا نشان واپس لے لیا۔