پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لئے پٹیشن تیار کرنا شروع کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، حکام نے قانونی ٹیم کو پٹیشن تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لئے پٹیشن تیار کرنا شروع کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان  بلا بحال کر دیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے  جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشدعلی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی جس کے بعد عدالت عالیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کا 22 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!