کراچی: ایس ایس پی آفس ضلع کیماڑی میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے کی۔ اردلی روم میں ضلع بھر کے 25 پولیس افسران و اہلکار اپنے مسائل لے کر پیش ہوئے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی میٹرو پولیٹن اخبار کی جھوٹی خبر پر سخت تردید، قانونی کارروائی کا اعلان
ایس ایس پی کیماڑی نے دورانِ اردلی روم شوکاز نوٹسز، "فارفیوچر” اور چھٹیوں کی درخواستوں پر غور کیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
جاری کیے گئے احکامات کے مطابق 09 اہلکاروں کا انکریمنٹ روک دیا گیا، 01 اہلکار کو فارفیوچر، 01 کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جبکہ 10 اہلکاروں کی ٹرانسفر و پوسٹنگ اور 03 اہلکاروں کو چھٹیاں جاری کی گئیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ اردلی روم کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فلاح، احتساب اور جائز مسائل کا فوری ازالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ ڈسپلن کو برقرار رکھنے اور اہلکاروں کی فلاح کے لیے شفاف فیصلے اولین ترجیح ہیں۔