ڈیفنس تشدد کیس ملزمان کی ضمانت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 5 جون کو ڈیفنس تشدد کیس میں گرفتار دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اب یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جہاں جسٹس ارشد حسین پر مشتمل سنگل بینچ درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس پراسیکیوشن کی دو رکنی ٹیم تشکیل چالان مضبوط بنانے کی ہدایت

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر ڈیفنس میں ایک نوجوان پر تشدد، دھمکیاں دینے اور ایک خاتون کی تذلیل کرنے کا الزام ہے۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق، مرکزی ملزم سلمان فاروقی نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کیا تھا، لیکن بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ ایک نجی فرم کا مالک ہے۔

یہ مقدمہ گذری تھانے میں عینی شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متاثرہ نوجوان نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ اس نے دونوں ملزمان کو معاف کر دیا ہے، مگر عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کا مدعی متاثرہ شخص نہیں بلکہ ریاست ہے، اور اسی بنیاد پر ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیفنس تشدد کیس ملزمان کی ضمانت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!