چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کا یونین کمیٹی نمبر 05 کا دورہ

پریس ریلیز
چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فراز حسیب کا یونین کمیٹی نمبر 05 کا دورہ
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عملہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ہے: فراز حسیب
کر اچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرے :فراز حسیب
مورخہ: 09 /جنوری 2024 ء


کراچی (تشکُّر نیوز رپورٹنگ، ) چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فراز حسیب کا یونین کمیٹی نمبر 05کمرشل ایریا کا دورہ۔ یوسی 05 میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 05 قطب الدین، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان ،ڈائریکٹر بی اینڈ آر شفقت عالم ڈائریکٹر میکینکل کے اصغر حسین، پی ایس چیئرمین ناصر خان، ایکس ای این سیوریج ظہیر اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ بھی موجود تھا۔

اس موقع پر چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آبا ٹاون کی عوام پانی کی فراہمی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کے معاملے میں پریشانی کا شکار ہے، لیاقت آباد ٹاون میں سیوریج کا ناکارہ سسٹم ہونے کی وجہ سے آئے دن مختلف یوسیزمیں سیوریج کا پانی جمع ہوتا رہتا ہے اورجس سے لیاقت آباد ٹاون کے مکین بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔جبکہ علاقہ مکینوں کی متعدد بار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے سے شکایات کے باوجود واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کر اچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرے۔ کیونکہ پانی کی قلت اور سیوریج کی ناقص صورتحال کی وجہ سے عوامی پریشانی کے ساتھ ساتھ ٹاون انتظامیہ کو بلدیاتی امور سر انجام دینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

 

 

چیئرمین لیاقت آبا ٹاون فراز حسیب نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونین کمیٹی نمبر 05 میں واٹر اور سیوریج سے متعلقہ کام فوری طور پر سر انجام دیں۔ اور یوسی کے تمام مین ہولز پر ڈھکن لگائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!