پاکستان، ترکی اور سعودی عرب پر مشتمل سہہ ملکی دفاعی اشتراک کار کا اجلاس

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اجلاس میں دفاعی سازو سامان کی ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کی سہ فریقی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں تعاون کا دائرہ کار اور رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کی سہ فریقی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں معاون سعودی وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں دفاعی سازو سامان کی ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں بتایا کہ اجلاس کے دوران دفاعی شعبے میں خودکفالت کیلئے وسائل یکجا کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا اور سہ فریقی تعاون کا دائرہ کار اور رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

 

بیان میں مزید بتایا کہ سہہ فریقی دفاعی تعاون کا آئندہ اجلاس سعودی عرب میں بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ اگلا اجلاس فروری میں ہونے والے عالمی دفاعی شو کے دوران ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!