نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، ریلوے منصوبے پر پیشرفت پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے، 13 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے ذریعے ریلوے لائن منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے اس اہم علاقائی رابطہ منصوبے کو جلد عملی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ بات چیت میں یہ بھی طے پایا کہ منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، رابطہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں وزیر اعظم کے متوقع دورہ آذربائیجان اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


اہم نکات:

  • پاکستان، ازبکستان ریلوے رابطہ منصوبہ

  • فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

  • علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون پر گفتگو

  • آذربائیجان سے بھی حالیہ سفارتی رابطے

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!