شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی بھارتی سرپرستی میں سازش بے نقاب

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 19 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اہم وضاحت کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو اس واقعے میں ملوث قرار دینے کی جو سازش کی گئی وہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم "فتنہ الخوارج” کی منصوبہ بندی ہے۔

جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں مصطفیٰ کمال کا بھارتی پانی ہتھیار اور اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات لگا کر سیکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی میں خدمات کو بدنام کرنے کی منظم منفی پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد نہتے شہریوں کو ڈھال بنا کر دہشت گردی کے اپنے شیطانی مقاصد حاصل کرنا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ یہ سازشیں سیکیورٹی فورسز اور مقامی عوام کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش ہیں، حالانکہ دونوں مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہیں۔

پاک فوج نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس غیر انسانی واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

60 / 100 SEO Score

One thought on “شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی بھارتی سرپرستی میں سازش بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!